ہرنائی، سنجاوی روڈ اصغرہ کے مقام پر مسلح افراد نے ٹرک ڈرائیوروں کو لوٹ لیا

ہرنائی (انتخاب نیوز)سنجاوی روڈ اصغرہ کے مقام پر مسلح افراد نے ٹرک ڈرائیوروں کو لوٹ لیا،ڈاکوں نے ہرنائی سے سبزی لینے والے ٹرکوں کو لوٹنے کے بعد ڈرائیوروں کو زود کوب کیا، ٹرانسپورٹروں کا کہنا تھا کہ مسلح ڈاکوں نے ڈرائیوروں کو لوٹنے کے بعد ٹرکوں پر فائرنگ بھی کی،سبزی منڈی کے ترجمان نے کہا کہ ہرنائی سنجاوی روڈ اصغرہ کے مقام پر ٹرکوں کو لوٹنا روز کا معمول بن چکا ہے، ٹرک ڈرائیوروں کو لوٹنے کے خلاف ٹرانسپورٹرز اور سبزی منڈی کے آڑھتییوں کا احتجاجی ریلی و مظاہرہ م،زیارت انتظامیہ سے ڈاکوں کے خلاف کارروائی کرنے اور ڈرائیوروں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ، مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ بھی کیا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداران نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں