بیلا،میونسپل کمیٹی کے عملے کی ہڑتال چوتھے روز میں داخل

بیلا:میونسپل کمیٹی بیلا کے عملے کی ہڑتال چوتھے روز داخل شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل گٹر ابلنے لگے کچروں اور گندگی سے تعفن اور بیماریاں پھیلنے لگیں تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی دالبندینکے چیف آفیسر کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کے ہتک آمیز رویے کے خلاف میونسپل کمیٹی بیلا کے عملے کی ہڑتال چوتھے روز تک جاری رہنے کے سبب شہر اور گرد نواح میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے جا بہ جا کچروں اور گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور سیوریج کا کا نظام بھی بری طرح متاثر ہے گٹر ابل کربازار میں بہنے لگے تعفن گندگی اور غلاظت نے نہ صرف شہریوں اور کاروباری حضرات کا جینا محال کررکھا بلکہ مہلک امراض میں مبتلا کردیا عوامی حلقوں نے آن لائن اور عوامی پریس کلب بیلا کے صحافیوں سے شہر میں گندگی غلاظت اور صفائی کے عمل میں تعطل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام و زمہ داران سے فوری اقدامات اور حل ممکن بنانے کا مطالبہ کیا ھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں