کوئٹہ، شیخ ماندہ گرڈ میں آتشزدگی،132کے وی گرڈ کی مرمت و بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے،ترجمان کیسکو
کوئٹہ(انتخاب نیوز)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ آتشزدگی سے متاثرہ 132کے وی شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے اِن کمنگ اورپینلز کی مرمت وبحالی کاکام تیزی سے جاری ہے۔کیسکوکے شعبہ گرڈسسٹم آپریشن(جی ایس او)،گرڈسسٹم کنسٹرکشن(جی ایس سی) اورپروٹیکشن اینڈانسٹرومینٹیشن (پی اینڈآئی) کی ٹیم مرمت و بحالی کے کام میں مصروف عمل ہیں متاثرہ مذکورہ ان کمنگ اور 11کے وی پینلز کی تبدیلی اور مرمت وبحالی کاکام بْدھ کی رات تک مکمل ہوگاجسکے بعد تمام متاثرہ فیڈروں کی بجلی بحال کر دی جائے گی۔ تاہم اس دوران کیسکونے 132کے وی شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن میں ان کمنگ اور11کے وی پینلز میں آتشزدگی کی وجہ سے متاثرہ فیڈروں کے صارفین سے معذرت کرتے ہوئے تعاون کی اپیل کی ہے۔
Load/Hide Comments


