گورنر بلوچستان سے پنجگور کے سرحدی علاقوں کے قبائلی عمائدین سمیت دیگر کی ملاقات

پنجگور: گورنر بلوچستان سید ظہور شاہ آغا سے پنجگور کے سرحدی علاقوں کے قبائلی عمائدین بی این پی عوامی کے رہنماؤں پر مشتمل وفد نے حاجی عبد الغنی بلوچ حاجی محمد آدم شمبے زئی محمد یاسین اور حاجی کریم جان کی سربراہی میں ملاقات کی اور گورنر بلوچستان کو بارڈر پر درپیش تجارتی مشکلات اور خصوصاً تیل کے کاروباری افراد کے روزگار کو محدود کرنے جیسے اقدامات پر انہیں آگاہ کیا اور کہا کہ پاک ایران بارڈر چیدگی اور جیرک سے نہ صرف پنجگور کے لوگوں کا ذریعہ معاش وابستہ ہے بلکہ صوبہ بھر کے عوام بارڈر سے استفادہ کررہے ہیں اور چیدگی بارڈر سے دو طرفہ تجارت سے ملکی ریونیو میں سالانہ اربوں روپے ٹیکسز کی مد میں جمع ہوتے ہیں مگر چیدگی بارڈر پر کسٹم حکام کی جانب سے عائد کردہ بندشوں کی وجہ کاروباری افرادمشکلات کا شکار ہیں اور ساتھ میں ایران بارڈر سے تیل لاکر گھر بار چلانے والے محنت کش بھی بارڈر پر عائد کردہ نئی شرائط سے پریشان ہیں اور بارڈر پر محدود کاروباری سرگرمیوں کی وجہ سے ہزاروں گھرانوں کے چولہے ٹھنڈے پڑچکے ہیں وہ بھوک وافلاس کا شکار ہوکر کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں لہذا حکومت بارڈر پر محنت مزدوری کرنے والوں کی مشکلات کے پیش نظر بارڈر پر ایک ایسا عوام دوست پالیسی اختیار کرے جس سے ہر خاص و عام بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول ممکن بناسکے گورنر بلوچستان نے پنجگور کے قبائلی عمائدین کو یقین دلایا کہ وہ بارڈر کے مسلے پر متعلقہ اتھارٹیز سے بات کریں گے اور جتنا ممکن ہوسکے گا حکومت عوام کی خوشحالی کے لیے کرے گا وفد نے گورنر بلوچستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گورنر بلوچستان نے پنجگور کے وفد کے لیے ٹائم نکال کر بارڈر کے مسلے پر انکا موقف سنا اور مسائل کو بالائی حکام تک پہنچانے کی یقین دہانی کرایا جس پر ہم انکے شکر گزار ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں