تمام کیسوں کی مکمل چھان بین اور لوازمات کے تفصیلی معائنہ کے بعد ان کی منظوردی گئی ہے،بشریٰ رند

کوئٹہ : پارلیما نی سیکرٹری برائے اطلاعات سماجی بہبود و غیر رسمی تعلیم بشریٰ رند کی زیر صدارت بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈز کے بورڈ کا سو لواں 16 اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں سیکرٹری سماجی بہبود عبدالروف بلوچ، ڈائریکٹر جنرل سماجی بہبود احسن اللہ مردانزئی، بلوچستان عوامی انڈومنٹ کے پروگرام ڈائر یکٹر ممتاز احمد بلوچ، پروگرآم کو ارڈ ینیٹر ناصر زہری، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ایڈیشنل سیکرٹری سماجی بہبود مرضیا۔ڈاکٹر شربت خان مندوخیل، ڈاکٹر زاہد محمود، ڈاکٹر حنیف مینگل امرت لعل سعادت بلوچ اور ضیاء الرحمن کے علاوہ بولان میڈکل ہسپتال اور سینار ہسپتال کے نمائندوں نے بھی شرکت کی. اجلاس میں مجمومی طور پر صوبے بھر کے مختلف امراض میں مبتلا 412 نئے کیسز پیش کئے گئے جن کے علاج کی منظوری دی گئی. بورڈ کے اجلاس میں پیش کئے جانے والے کیسز میں سینار ہسپتال کے117 بولان میڈکل ہسپتال (BMC) کے 80آغا خان ہسپتال کراچی کے69 ضیاء الدین ہسپتال کراچی کے 10 لیاقت نیشنل ہسپتال کراچی کے17 این آئی بی ڈی کراچی کے 11 شفاء انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد کے 11 کرن ہسپتال کراچی 3 این ایم سی کے 1 شوکت خانم ہسپتال لاہورکے 1 تبا ھارٹ اہسپتال کراچی کے 4 اور گعمبٹ ہسپتال کے 22 پٹیل ہسپتال کے 1 ہیں. واضع رہے کہ بلوچستان عوامی انڈومنٹ کے تحت 8 موزی امراض جن میں کینسر، امراض قلب کے سنگین مرض حادثاتی طور پر جھلس جانے والے مریضوں کے امپلائمنٹ / لیمب سہونگ گردوں کی پیوند کاری کی سہولت پرقان کے امراض میں مریض کے جگر کی پیوند کاری تیھیلسمیا اور خصوصی افراد کاعلاج معالجہ کے علاج کے لئے اب تک کثیر تعداد میں عام لوگوں کے مکمل علاج کا بندوبست کیا جا چکا ہے جو کہ اب تندرست اور خوش گوار زندگی کی طرف لوٹ۔صوبائی مشیر بشری رند نے کہا کہ تمام کیسوں کی مکمل چھان بین اور لوازمات کے تفصیلی معائنہ کے بعد ان کی منظوردی گئی ہے اور مکمل شفافیت کی بنا پر ملک کے مایہ ناز ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اور علاج معالجہ کیلئے مریضوں کو بھیجوایا گیا ہے۔جہاں پر غر یب نادر اور مستحق افراد اپنے انداز میں علاج معالجہ کرواکر ایک صحت مند زندگی اپنے اور بچوں اور گھر والوں کے ساتھ گزار سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان افراد کاتعلق صوبے بھر کے غر یب اور نادار خاندانوں سے ہے ان کے مکمل علاج و معالجے کیلئے صوبے اور ملک کے بہترین ہسپتالوں میں انتظامات کیے جارہے ہیں تاکہ ان کا مکمل علاج ہوسکے۔ہمیں ملکی سطح پر ایسے ہسپتالوں کو ترجیح دینی چاہیے جو ہسپتال علاج کے حوالے سے ستا ہو تاکہ خطیر رقم بچا کر دوسرے مریضوں کا علاج ممکن ہوسکے سیکرٹری سماجی بہبود عبد الروف بلوچ نے بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈز جوکہ اب بلوچستان بھر کے تمام ضلعوں کے مریضوں کو علاج کیلئے صوبائی اور ملکی سطح پر علاج کرتے ہیں اور بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈز کے پاس مختص کی گئی رقم اور وسائل سے مریضوں کے زیادہ کیسز آرہے ہیں اور حکومت بلوچستان کی کوشش ہے کہ اپنے وسائل کے اندر ہتے ہوئے غریب اور مستحق عوام کی خدمت کی جاسکے سیکر ٹری سماجی بہبودنے مزید کہا کہ بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈز کی بدولت ایک ہر امید اور صحت مند زندگی کی جانب صوبے بھر کے تمام اضلاع کے مریض گامزن ہیں اور حکومت بلوچستان انڈومنٹ کے تحت سے زیرا علاج مریضوں کے مسائل حل کرنے اور مزید سہولت یقینی بنانے کیلئے جائزہ لیگی اور مختلف نئے ہسپتالوں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں تاکہ صوبے کے غریب مریضوں کا علاج ممکن ہو سکے۔بورڈ کے اجلاس میں بلوچستان عوامی انڈمنٹ فنڈز کے پروگرام ڈائریکٹر ممتاز بلوچ نے بورڈ کے شرکاء کو تفضیلی پریفنگ دی اور گزشتہ کارکردگی کی مکمل رپورٹ پیش کی جس پر بورڈ کے ممبران نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں