برسوں کے مسائل میں بتدریج کمی لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے، محمد خان لہڑی
کوئٹہ:صوبائی وزیر آبپاشی حاجی میر محمد خان لہڑی نے کہا ہے ائریگشین کا محکمہ میرے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں اس میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کرینگے،اور برسوں کے مسائل میں بتدریج کمی لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے پٹ فیڈر کینال سمیت دیگر نہری نظام میں بہتری لانے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا بلوچستان کے نصیرآباد ڈویژن گرین بیلٹ کے لوگوں کا ذریعہ معاش زراعت کے شعبے سے وابستہ ہے جس کے لیے زرعی پانی کی بحران پر قابو پانے کے لئے عملی طور جدوجہد کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت آبپاشی کے منصب سنبھالنے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بی اے پی کے صوبائی رہنما میر یار محمد لہڑی ملک وقار لہڑی سمیت دیگر معتبرین اور معززین بھی موجود تھے حاجی میر محمد خان لہڑی نے کہا کہ میری اولین کوشش رہی ہے کہ نصیرآباد کے بینادی مسائل حل ہوں کیونکہ عوامی مسائل اور مشکلات کے حل سے ہی ترقی اور خوشحالی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ عوام سے کیئے گئے وعدوں کی تکمیل کو یقینی بنایا جارہا ہے علاقائی سطح پر ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے عوام کی مفاد عامہ کے اجتماعی نوعیت کے بینادی مسائل پر تمام تر وسائل خرچ کیئے جارہے ہیں عوام کی خدمت ہمارا اولین نصب العین ہے انہوں نے کہا کہ مثبت سوچ کو اپنانے سے ہی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں جس کے لیے عوام کو چاہیے کہ وہ حکومتی مثبت پالیسوں پر اعتماد کااظہار کرتے ہوئے ہمارا بھرپور ساتھ دیں تاکہ عوام کے ہی تعاون سے ہی ہم اپنی منزل اور مقاصد میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ نصیرآباد کو مثالی ضلع بنانے کا تہہ کر رکھا ہے جہاں پر عوام بینادی مسائل کے خاتمے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑینگے۔


