میڈیا کا مائنڈ سیٹ ملک ور یاستی اداروں کو تباہ کرنا ہے، اعظم سواتی

اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے پی ڈی ایم کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انھیں تحریک عدم اعتماد اتنا ہی شوق ہے تو عدم اعتماد کی تحریک بھی لے آئیں، ناکامی ان کا مقدر ہے،بین الاقوامی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے کلبھوشن یادیو جیسے مجرم کو سزا ملے گی، وزیراعظم عمران خان نے ایک زبردست کھلاڑی کی طرح اندرون و بیرون ملک سیاسی ورلڈکپ جیت کر قوم کو بڑی خوشی دی ہے۔ جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ کھلاڑی جب میدان میں نکلتا ہے تو اس کا عزم ہوتا ہے کہ وہ جیتے گا۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم عدم اعتماد کی بات کرتی ہے تو اپناشوق پورا کرلے مگر ناکامی کے سوا ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔انھوں نے کہا کہ ای وی ایم ووٹنگ مشین کھانے کے لیے نہیں ہے۔ریلوے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے اب اس لیے اٹھ رہا ہے ہر شخص کو اپنی نوکری کا پتا ہو گا، ریلوے میں تیل کی چوری، فریٹ کے ڈبے کہاں گئے؟ٹیکنالوجی کے زریعے سب پتہ چلے گا۔اعظم سواتی نے دعویٰ کیا کہ 1970کے بعد پاکستان کی سیاست سے سیاہ باب مٹنے کے لیے جارہا ہے جس نے 10،10ہزار جعلی نوٹ بنائے ہوئے تھے پارلیمنٹ میں ہمارے سر اونچے ہوئے تو اسکا اثر آزاد خودمختار ریاست پر ہو گا۔ اعظم سواتی نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمیشن کے دو ممبرز کا انتخاب ہمارے ہاتھ سے ہوا ہے،پارلیمنٹ میں گزشتہ روز جو بدتمیزی کی گئی اس کی مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ اعتزاز احسن کی یہ بات درست ہے کہ ہم بیرون ملک پاکستانی سے پیسے تو لیتے ہیں تاہم انھیں ووٹ کا حق نہیں دیتے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی زیر صدارت جتنی قانونی مشاورت ہوتی ہے اس میں موجود ہوتا ہوں ایسی کوئی قانونی یا آئینی شق نہیں ہے جو ہمارے پاس کیے ہوئے بل میں ہو اور وہ اسے عدالت میں چیلنج کر سکیں۔ انہوں نے کہاکہ ترقی،جمہوریت کا کاررواں عمران خان کی قیادت میں چلے گا۔انھوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی موت مر گئی ہے ان کا ایجنڈہ الیکشن میں دھاندلی کرنا تھا۔انہوں نے کہاکہ ای وی ایم، کے لیے طریقہ کار بنائیں گے اس کے لیے قانون سازی کی جارہی ہے،ادارے ملک پاکستان کے ہیں اور انہوں نے ملک کیلئے قربانیاں دی اور آج بھی دے رہے ہی۔اعظم سواتی نے کہاکہ ہمیں اعتراض نہیں کرنا چاہیے کون ادارہ کیا کر رہاہے،کل بھوشن بہت بڑا جاسوس ہے یہ قانون اس کو بچانے کے لیے نہیں بلکہ انصاف کے تقاضوں کے ہیے بنایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے کلبھوشن یادیو جیسے مجرم کو سزا ملے گی، نواز شریف اور انکی پارٹی کلبھوشن کا تو نام بھی نہیں لیتے، انھوں نے دعا کہ اے اللہ جس نے کرپشن کی ہے اسکی اولادوں کو تباہ کرے،یہ بدعا کرپشن کرنے والوں کے لیے سینٹ میں بھی دیتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ غیر متنازعہ امپائر ٹیکنالوجی کے بغیر ممکن نہیں، 2023 کا الیکشن دھاندلی کی بنیاد پر نہیں ہوگا، ریلوے میں دو ارب پچاس کروڑ چوری ہورہا تھامگر اب 30 جون 2022 ریلوے کا یہ سال منافع بخش ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گا، اپنے لیئے سعادت سمجھتا ہوں، ایف آئی اے بلائے تو میں حاضر ہوں، الیکشن کمیشن کے ممبران میرے بھائی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں