بی اے پی کی سینئر قیادت کا اجلاس، صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
کوئٹہ:بلو چستان عوامی پارٹی کی سینئر قیاد ت کا اجلاس صوبے کی سیا سی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلو چستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر صوبائی وزیر بی اینڈ ڈی میر ظہور بلیدی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بلو چستان عوامی پارٹی کے سینئر لیڈران کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے بانی سینیٹر سعید احمد ہاشمی،سینئر صوبائی وزیر سر دار محمد صالح بھوتانی،صوبائی وزراء سر دار عبد الرحمن کھیتران، محمد خان لہڑی نے شر کت کی اجلاس میں با ہمی دلچسپی کے اموار اور بلو چستان کے سیا سی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Load/Hide Comments


