پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں درجنوں بل پاس کرنے سے عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے، مولانا عبدالواسع

کوئٹہ :جمعیت علما ء اسلام کے صو با ئی امیر مو لانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ موجو دہ سلیکٹڈ حکمرانوں کی جا نب سے پا رلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں درجنوں بل پاس کرنے سے عالمی سطح پر پا کستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے بلکہ سیاست میں مداخلت کی پا لیسی بھی عیاں ہو گئی ہے جس کی ہم مذمت کر تے ہیں،پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں مو جو دہ نا اہل حکمرا نوں کو چلتا کر نے کے لئے حکمت عملی مرتب کی جا ئے گی،پی ڈی ایم کے کا میاب احتجاجی ما رچ اور جمعیت کے کا میاب علما ء کنونشن سنگ میل ثا بت ہوں گے۔ وہ گزشتہ روز مختلف وفود سے با ت چیت کر رہے تھے۔مو لانا عبدالواسع نے کہا کہ پا رلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں درجنوں بلز انتہا ئی عجلت میں پاس کئے گئے جس پر نا صرف اپوزیشن اور پی ڈی ایم میں شامل جما عتوں تحفظات ہیں بلکہ اس کے باعث عالمی سطح پر ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم تو روز اول سے ہی کہہ رہے تھے کہ سیاست میں مداخلت نے ملک کو بحرا نوں سے دوچار کیا ہے مو جو دہ صورتحال نے ثابت کیا کہ سیاست میں مداخلت ہو رہی ہے سب جا نتے ہیں کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل کس طرح منتخب نما ئندوں سے رابطے کئے گئے اور انہیں اجلاس میں شرکت کا کہا گیا اس سے ثابت ہوا کہ انتخابی اصلاحات و دیگر کے لئے حالیہ قانون سازی ڈنڈے کے زور پر ہوئی،انہوں نے پی ڈی ایم میں شامل جما عتوں کے قائدین اور کارکنوں کو کا میا ب احتجا جی ریلی و جلسے پر مبا رکبا د پیش کی اور کہا کہ عوام اور کا رکنا ن کی اتنی بڑی تعداد نے ثابت کیا کہ وہ حقیقی جمہوری قوتوں کے پشت پر ہیں اور انہیں سلیکٹڈ حکمرا نوں سے چھٹکا را کے لئے پی ڈی ایم ہی امید کی کرن نظر آ رہا ہے، انہوں نے جمعیت علما ء اسلام کے کا رکنا ن کو بھی مبا رکبا د پیش کی اور کہا کہ انہوں نے فقیدالمثال علما ء کا نفرنس کا انعقاد کر کے قائدین کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔مو لاناعبدالواسع کا کہنا تھا کہ مو جو دہ سلیکٹڈ حکمرانوں کے خلاف پی ڈی ایم کی جدو جہدفیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں حکومت کے خلا ف فیصلہ کن مرحلے کیلئے حکمت عملی کا اعلان کیا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ مہنگا ئی نے غریب عوام کابرکس نکا ل دیا ہے جبکہ حکمران سب ٹھیک ہے،گھبرا نا نہیں، حالات ٹھیک ہو رہے ہیں کی رٹ لگا رہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں