خضدار سٹی میں کلرکس ہاؤسنگ سوسائٹی کی تعمیر کیخلاف عوام کا احتجاج

خضدار(نمائندہ خصوصی)خضدارمیں سنی کے مقام پر شہریوں کا احتجاج،نعرہ بازی، کلر کس کی جانب سے تعمیر کی گئی دیوار ڈھادی گئی،اراضی واگزار کرانے کا مطالبہ، سابق ڈپٹی کمشنر خضدار کی جانب سے این او سی ملنے کے باوجو دہماری ملکیت پر بلاوجہ دیوار کھڑی گئی ہے شہریوں نے احتجاجی پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے،پاک فوج کے جوان شہید کیپٹن عبدالقدیر سمالانی کے ایک درجن سے زائد اراضی بھی زور آور کلرکس نے قبضہ کرکے اس پر دیوار بنائی گئی ہے، شہید کیپٹن عبدالقدیرسمالانی کی اکلوتی بچی کو ان کی ملکیت و اراضی سے محروم کیا جارہاہے۔ بعدازاں خضدار کے شہری حاجی محمد اکبر سمالانی، عبدالمنان محمد ابراہیم کرد جاوید عزیز مولانا عبدالکریم ریاض احمد ودیگر نے مشترکہ کانفرنس سے خطاب بھی کیا ان کا کہنا تھاکہ کلرک ہاؤسنگ سوسائٹی میں عام شہریوں کی اراضی شامل کیئے جانے کے خلاف آج زمین مالکان مظاہرہ کررہے ہیں ہمارے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے جس میں انتظامیہ طرفداری کا مظاہرہ کررہی ہے، ہماری زمین پرغیرقانونی طریقہ سے کلرکس کو مسلط کیاجارہاہے جبکہ کورٹ کا فیصلہ، قاضی جھالاوان اور کورٹ کے حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرکے انتظامیہ توہین کا مرتکب ہورہی ہے، کھتونی شدہ زمین پر موجودہ ڈی سی طاقت کے بل بوتے پر لیویز کو آگے کرکے تعمیرات کروا رہاہے، ہم مجبوراً مظاہرہ کرکے واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہمیں سنے بغیر یکطرفہ اور جانبدارانہ اقدام سے انتظامیہ باز آئیں بصورت دیگر ہم روڈ بند کرنے اور انتہائی قدم پر مجبور ہونگے اور زمین مالکان میں ایسے لوگ بھی ہیں جو خود سوزی پر بھی تیار ہیں۔ کیونکہ ان کی جمع پونچی یہی ہے لہذ ان کی ذمہ داری موجودہ انتظامیہ سربراہ پر عائد ہوگا اس زمین میں نہ صرف ہماری ملکیت ہے بلکہ قوم کے ہونہار سپوت کپیٹن قدیر شہید کے ایک درجن سے زائدپلاٹس بھی ہیں کہ جنہیں کلرکس نے قبضہ کررکھا ہے کپیٹن قدیر شہید کی اکلوتی بیٹی ہے جس کو اس کے والد کی زمین سے بھی محروم کیاجارہاہے لہذا ہم ارباب اختیار سے اپیل کرتے ہیں کہ اس ناجائز عمل کا فوری نوٹس لیا جائے اور جانبدارانہ اقدام کی روک تھام کی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں