ٹڈی دل کے بعد زرد پھپھوندی گندم کی فصل پر حملہ آور
0 تبصرے
منگچر:حالیہ سال بارشوں سے خشک سالی کاخاتمہ ہوا ہے لیکن ٹڈ ی دل کے بعد زردی(پچکاری)جسے زردپھپھوندی بھی کہتے ہیں گندم کے فصلات پر حملہ آورہو اہے جس سیاس سال گندم کے فصلات کونقصان پہنچنے کااندیشہ ہے کہاجاتا ہے کہ گندم کی غیرمحفوظ بیجوں کی کاشت اورزیادہ بارشوں سیگندم کے فصلوں پرحملہ آور ہوتا ہے رپورٹ کے مطابق ایک زردپوڈر کی شکل میں پھپھوندی گندم کے فصل پر نمودارہورہے ہیں جنہیں مقامی طورپرسرخہ، زردی، رتی ودیگرکئی ناموں سے جانا جاتا ہے زمینداروں نے حکومت سے اپیل کی ہیوہ محکمہ زراعت کے زیراہتمام جلدازجلداس بیماری کے حوالے سے اقدامات اٹھائیں تاکہ گندم کیپیداوار کونقصان نہ پہنچے منگچر، لہڑ، حادرکش، کپوتو، گزگ، جوہان، ودیگردیہاتوں میں یہ بیماری گندم کے فصلات پر حملہ کررہی ہے اس سے خشک آبہ کے زرعی اراضیات زیادہ متاثرہورہیہیں جو پانچ سال بعد حالیہ بارشوں سے آباد ہوئے ہیں اس سے گندم کی پیداوار متاثرہوئی تو عوام کی معاشی مسائل بھی بڑھ سکتے ہیں اس لیے عوامی حلقوں نے وزیراعلی بلوچستان میرجام کمال عالیانی وزیرداخلہ و وزیرپی ڈی ایم اے بلوچستان میرضیا اللہ لانگوسے اپیل کی ہے کہ وہ گندم کی اس بیماری کے حوالے سے جلداقدامات اٹھائیں تاکہ گندم کی پیداورکومتاثرہونے سے کسی حد تک بچایا جاسکتا ہے۔