ضیاء لانگو نے ہرنائی کے علاقے میں فائرنگ پر ڈپٹی کمشنر سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی
کوئٹہ: صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ہرنائی کے علاقے میں نامعلوم افراد کے فائرنگ سے3 کانکنوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ اپنے جاری کر دہ ایک بیان میں میر ضیاء اللہ لانگونے متعلقہ حکام کو ہدایت کر تے ہوئے کہاکہ واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طورپر گرفتاری کیاجائے انہوں نے شہیدوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دْعا کی ہے۔
Load/Hide Comments


