وزیراعلیٰ سندھ سے چنگیز خان جمالی کی ملاقات سندھ،بلوچستان کے پانی کے مسئلے پر تفصیلی تبادلہ خیال
کوئٹہ: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میرچنگیز خان جمالی کی ملاقات سندھ،بلوچستان کے پانی کے مسئلے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر کو پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی صدر چنگیز خان جمالی نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی ملا قات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سندھ،بلوچستان کے پانی کے مسئلے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان اور سندھ کے عوام آپس میں بھائی ہیں اور ہم ایک دوسرے کے مسائل مل بیٹھ کر حل کرینگے،ہم بلوچستان کے عوام کی خوشحالی کی خاطر پانی کا مسئلہ مل بیٹھ کر حل کرینگے۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ سند ھ سید مراد علی شاہ نے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پانی کے مسئلے پر بات چیت کرنے کی دعوت دی دونوں وزراء اعلیٰ نے دسمبر میں اپنے ما ہرین کے سا تھ ملا قات کر نے پر اتفاق کیا ملا قات وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہو گی۔


