شرح تعلیم میں اضافے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کا کردار لائق تحسین ہے، نور محمد دمڑ

زیارت: بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ شرح تعلیم میں اضافے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کا کردار لائق تحسین ہے، سرکاری تعلیمی اداروں کی فعالی کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے ساتھ ہرممکن تعاون کرونگا صوبائی وزیر خزانہ نے سکول کے پرنسپل کیلئے نقد 2 لاکھ روپے دینے اور بچوں کو سکول وین دینے کااعلان کیا ان خیالات کااظہار انہوں زیارت کے علاقے کواس میں الحرمین پبلک سکول کا سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا سکول آمد پر سکول انتظامیہ اور بچوں نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا اور گلدستہ بھی پیش کیا صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الحرمین پبلک سکول کے پرنسپل حاجی نذیر دوتانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ موصوف کا اپنے علاقے پر ایک بہت بڑا احسان ہے جوکہ اپنی مدت آپ کے تحت اپنے علاقے میں علم کی روشنی پھیلانے میں مصروف عمل ہے اور مستقبل کے معماران قوم کو زیور تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ انتہائی کم وسائل سے اتنے بڑے تعلیمی ادارے کوقیام کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ بحیثیت حلقے کا نمائندہ ہمارا بھی فرض بنتا ہے کہ ہم ایسے شخصیات کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے صوبائی وزیر نے پبلک سکول کیلئے نقد 2لاکھ روپے اور سکول کے بچوں کیلئے سکول وین دینے کا اعلان کیا صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کہ نجی تعلیمی ادارے تعلیم کے شعبے میں حکومت کا ہاتھ بٹارہے ہیں اور شرح تعلیم میں اضافے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کا کردار لائق تحسین ہے، انہوں نے نے کہا کہ دیگر پرائیویٹ سکولوں کو طلباء کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولتوں کا بندوبست کرنا چاہیے کیونکہ آج کے بچوں نے ہی مستقبل کی قیادت سنبھالنا ہے انہوں نے کہا کہ پبلک سکول انتظامیہ تعلیمی معیارکو مزید بہتر بنانے اور جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کیلئے مزید اقدامات اٹھائے اور اس سلسلے ہم ادارے کے ساتھ ہرتعاون کیلئے تیار ہے تقریب میں علاقے کے قبائلی معتبرین، وعلماکرام، بی اے پی کے عہدیدران،کارکن سکول کے اسٹاف، اساتذہ طلباء کی کثیر تعداد میں موجود تھے اور آخر میں الحرمین پبلک سکول کے پرنسپل حاجی نذیر دوتانی نے صوبائی وزیر اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں