نور محمد دمڑ کی سیکورٹی فورسز پر حملے کی مذمت

کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے پنجگور میں دہشتگردوں کی سیکیورٹی فورسز کی پیٹرولنگ پارٹی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہماری فورسز دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں،وطن کی بقاء کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے حکومت اور سیکورٹی فورسز مل کر ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کے لیے کردار ادا کر رہی ہیں دہشتگردی کرنے کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ایسے واقعات سے فورسز کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین و مذ ہب نہیں ہوتا جبکہ دہشت گردوں کا توانسانیت سے ہی کوئی تعلق نہیں ہوتا انہوں نے کہاکہ عوام کے جان ومال کو تحفظ اور امن و امان کو برقرار رکھنا صوبائی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے حکومت کسی صورت اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں ہوں گے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں پوری قوم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے شہید اہلکار کے غمزادہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ امن دشمن سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر چھپ کر حملے کررہے ہیں بچ جانے والے چند امن دشمنوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گے شہید اہلکار کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے یک جان ہے صوبائی وزیرنے سنجاوی،پشین، مستونگ کے علاقوں میں پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعات کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے شہداء کے غمزادہ خاندانوں سے تعزیت کااظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں