ممبئی کے53صحافی کورونا کا شکار

ممبئی:بھارتی ریاست مہارا شٹر کے دارالحکومت اور ملک کے کاروباری، میڈیا و فلم انڈسٹری کے مرکز سمجھے جانے والے شہر ممبئی میں کم از کم 53 صحافیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں پہلے بھی کم از کم 3 صحافیوں کے کورونا سے متاثر ہونے کی خبریں تھیں، تاہم ممبئی میں 18 اپریل تک کسی بھی صحافی میں کورونا کی تشخیص نہیں ہوئی تھی، تاہم بعد ازاں حکومت نے 19 اپریل کو درجنوں صحافیوں کے ٹیسٹ کرائے۔ممبئی کی مقامی انتظامیہ نے 167 صحافیوں کے کورونا کے ٹیسٹ کروائے جن میں سے 53 صحافیوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی
Load/Hide Comments


