وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت میں پہلی صوبائی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت میں پہلی صوبائی کابینہ کا تعارفی اجلاس آج (جمعرات)دن ایک بجے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں منعقد ہو گا نئی صوبائی کابینہ کے پہلے اجلاس کے ایجنڈہ میں 10 نکات زیر غور لائے جائیں گے ایجنڈہ میں سرکاری گاڑیوں کو رجسٹریشن فیس سے استثنی دینے کی منظوری بھی شامل ہے کابینہ گندم کی خریداری کے پلان اور پالیسی برائے 2022 کی منظوری بھی دے گی اجلاس میں ترمیمی بل برائے موٹر وہیکل آرڈننس 1965پر بھی غور ہو گا بلوچستان لیٹرز آف ایڈمنسٹریشن اینڈ سیکسیشن سرٹیفکیٹ بل 2021 بھی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


