ریاستی ادارے جان بوجھ کر بلوچستان کے طالب علموں پر علم کے دروازے بند کررہی ہے ، جہانزیب جمالدینی
کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی کے 2طالبعلموں کو لاپتہ کرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزری ہے بلوچستان میں لاپتہ افراد کی فہرست لمبی ہے ریاستی ادارے جان بوجھ کر بلوچستان کے طالب علموں پر علم کے دروازے بند کررہی ہے بلوچستان نیشنل پارٹی نے سینیٹ قومی اسمبلی میں بھرپور طور پر اس کے خلاف آواز ااٹھائی ہے لاپتہ طلباءکو بازیاب کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو بلوچستان یونیورسٹی کے طلباءسے اظہار یکجہتی کے موقع کیا ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ ایک سازش کے تحت بلوچستان کے طلباءپر علم کے دروازے بند کیے جارہے ہیں آئے روز تعلیمی اداروں سے طلباءکو لاپتہ کرنا معمول بن چکا ہے بلوچستان میں ریاستی اداروں کے ظلم کے خلاف طلباءکی جدوجہد میں برابر کے شریک ہیں بی این پی نے ہمیشہ لاپتہ افراد کے مسئلے کو سرفہرست رکھا ہے لیکن بے حس حکمران بلوچستان کے طالبعلموں کو لاپتہ کرکے یہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ وہ تعلیم حاصل نہ کرے ۔


