نوشکی، سلطان چڑھائی کے قریب گاڑی اُلٹنے سے 4افراد زخمی

نوشکی:بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سلطان چڑھائی کے قریب گاڑی الٹنے کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ضلع نوشکی کے علاقے سلطان چڑھائی کے قریب پک اپ گاڑی الٹنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فورطورپر سول ہسپتال نوشکی پہنچایا گیا جہاں پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن نوشکی کے جنرل سیکرٹری رمضان سحر و طبی عملے نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔حادثے میں زخمی ہونے والوں کا تعلق کڈکوچہ مستونگ سے بتایا جاتاہے،ابتدائی طبی امداد کے بعدزخمیوں کو طبی امداد کے بعد فارغ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں