صارفین کی جاسوسی پر ایپل کا اسرائیلی کمپنی پر مقدمہ
واشنگٹن:موبائل فون و کمپیوٹر بنانے والی معروف امریکی کمپنی ایپل نے اپنے صارفین کی جاسوسی پر اسرائیلی اسپائی ویئر بنانے والی کمپنی پر مقدمہ دائر کر دیا۔ایپل نے اس ضمن میں کہا ہے کہ اسرائیلی فرم کو پیگاسس سرویلنس اسکینڈل کے معاملے میں جواب دینا ہو گا۔ماہرین کے مطابق سلیکون ویلی جائنٹ کی جانب سے مقدمے نے این ایس او کے لیے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔کچھ ہفتے قبل امریکی حکام نے بھی این ایس او اور امریکی گروپس میں تعلقات محدود کر دیئے تھے۔
Load/Hide Comments


