گڈزٹرک اونرز ایسوسی ایشن کی پہیہ جام ہڑتال کی دھمکی

کوئٹہ:ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے سنئیر نائب صدر بدرالدین کاکڑ و دیگر عہدیداران نے چیف کلیکٹر کسٹم و دیگر کی جانب سے اسٹیل ملز،اولڈ اسپئیر پارٹس کے شعبوں کی تباہ حالی کا سامان کرنے کے بعد صوبے کے ٹرانسپورٹ کو ٹارگٹ کرنے کے ناروا اور امتیازانہ روئیے کی مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کی جانب سے صوبے بھر میں پہیہ جام کا عندیہ دینے اور احتجاج کرنے کے پروگرام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔منگل کے روز بلوچستان گڈز ٹرک ایسوسی ایشن کے صدر حاجی نور محمد شاہوانی،جنرل سیکرٹری حاجی عبدالباقی کاکڑ،سنئیر نائب صدر حاجی عبداللہ،فنانس سیکرٹری احمد شاہ مری نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان میں منعقدہ میٹنگ کے موقع پر صوبے سے تعلق رکھتے والے گڈز ٹرانسپورٹرز نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران کو بتایا کہ موجودہ چیف کلکٹر کسٹم اور دیگر نے گزشتہ کئی ماہ سے سات سو کے لگ بھگ مال بردار گاڑیاں زبردستی اور مختلف حیلے بہانوں سے کسٹم این ایل سی میں روک کر صوبے کی سب سے بڑے شعبہ تجارت کی تباہی کا سامان کیا ہے بلکہ اس کی وجہ سے بڑی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے مالکان دیوالیہ ہو چکے ہیں اور اس شعبے سے وابستہ افراد نان شبینہ کے محتاج ہو کر رہ گئے ہیں اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اس سلسلے میں اپنی آواز ایوان بالا تک پہنچائی جائے گی اگر اس کے باوجود بھی چیف کلکٹر کسٹم و دیگر نے ناروا اور امتیازانہ رویہ ترک نہ کیا تو گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن جس نے پہلے ہی صوبہ بھر میں پہیہ جام کرنے کا عندیہ دیا ہے وہ عملی اور سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہوگی انہوں نے بتایا کہ ٹرانسپورٹرز ایسا ہر گز نہیں چاہتے تھے مگر تین ماہ سے این ایل سی میں روکی گئی مال بردار گاڑیوں کے باعث ہمیں احتجاج کا راستہ اپنانا پڑ رہا ہے ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان کے سنئیر نائب صدر بدرالدین کاکڑ و دیگر عہدیداران نے ٹرانسپورٹرز کے چیف کلکٹر کسٹم و دیگر کے خلاف خدشات و تحفظات کو برحق قرار دیتے ہو ہے کہا کہ اس طرح کے ناروا اور امتیازانہ روئیے سے پہلے اسٹیل ملز اور اولڈ اسپیئر پارٹس کے کاروبار سے وابستہ افراد کا دیوالیہ نکل چکا اب صوبے کے ٹرانسپورٹ کو اسی انداز سے ٹارگٹ کیا جا رہا ہے چیف کلکٹر کسٹم کے روئیے سے لگ رہا ہے جیسے وہ یہاں بلوچستان میں صنعتوں کی ترقی ہی نہیں چاہتے یا پھر اسے یہ ٹاسک دیا گیا ہے جس کی ہم مذمت کرتیہیں پہلے اولڈ اسپیئر پارٹس کے بلوچستان کو امپورٹ کو بھی بند کیا گیا ہم صوبے کی ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کے مطالبات کو برحق مانتے ہیں بلکہ اس سلسلے میں ان کا ہر ممکن ساتھ بھی دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام اور ہر طرز جمہوری احتجاج کی حمایت کا اعلان کرتی ہے۔amin ullah

اپنا تبصرہ بھیجیں