ہم عدم تشدد کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، بی ایس او پجار
قلات:بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے 54ویں یوم تاسیس بیاد سابق چیئرمین بی ایس او ڈاکٹر کہور خان بلوچ مقامی ہوٹل قلات میں بی ایس او پجار قلات کے زیر اہتمام منعقد ہوا۔ یوم تاسیس تقریب ڈاکٹر کہور خان بلوچ کے انتقال کے باعث انتہائی سادگی سے منائی گئی۔ تقریب کی صدارت بی ایس او پجار کے سابق سینٹرل کمیٹی کے ممبر و نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما کامریڈ ظہور بلوچ نے کی جبکہ مہمان خاص جمعیت نظریاتی کے مفتی ناصر مینگل، اعزازی مہمان قلات نوجوان اتحاد کے وائس چیئرمین علی احمد بلوچ و جمہوری وطن پارٹی کے ضلعی آرگنائزر ذوالقرنین نوشیروانی، میر ذوالفقار جتک، فہیم بلوچ، تھے۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض نوراحمد مینگل نے سرانجام دیئے۔ تقریب میں بی این پی عوامی قلات کے تحصیل جنرل سیکرٹری فاروق بلوچ، بی ایس او جہانگیر کے جنرل سیکرٹری ظہیر بلوچ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری ثاقب بلوچ، قیصر خان، شاہ فیصل سمیت دیگر بھی شریک تھے اس موقع پر زید بلوچ، سعید بلوچ، یوسف بلوچ اور عبدالصمد بلوچ نے بی ایس او پجار میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا اور انہیں بی ایس او کے تنظیمی ٹوپی پہنائی گئی اور شمولیت پر مبارکباد پیش کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامریڈ ظہور بلوچ، مفتی ناصر مینگل، بی ایس او پجار قلات کے آرگنائزر لیاقت عجیب بلوچ، ذوالقرنین نوشیروانی، علی احمد بلوچ، نوراحمد مینگل و دیگر مقررین نے کہا کہ بی ایس او پجار علمی شعوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے بی ایس او پجار قلم کی نوک تک اپنی جدوجہد محدود کر رکھی ہے ہزاروں نوجوان جو بی ایس او سے فارغ التحصیل ہوئے ہیں وہ آج بھی اسمبلیوں میں بلوچستان کے حقوق کے جنگ لڑ رہے ہیں تعلیم کے ہتھیار سے لیس ہوکر حقوق کا حصول ممکن ہے۔ ہم بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کے پیروکار ہیں ہم عدم تشدد کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔26نومبر 1967کو بی ایس او وجود میں آیا جب بلوچ قوم ظلم بربریت اور ایوب خان کے فوجی آمریت کے پنچوں تلے دبی ہوئی تھی اس کے بعد بی ایس او کے نوجوانوں نے اپنیمادر وطن اور بلوچ قوم کیلئے جدوجہد شروع کی انہوں نے کہا کہ بی ایس او ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ثنا بلوچ اسد بلوچ حبیب جالب بلوچ سمیت سینکڑوں لیڈر پیدا کی بلوچ شہید فدا بلوچ سمیت دیگر شہید ہوئے بی ایس او ایک شعور کا نام ہے جو لوگوں کو شعور دیتی ہیں اور سرزمین کے دفاع اور تعلیم کے میدان پر طلبا کو منظم کرنے کا نام بی ایس او ہے بی ایس او سیاسی پارٹیوں کو ایندھن کے طور پر سپلائی کرتی رہی ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کہور خان بلوچ کی رحلت ناقابل تلافی نقصان ہے انکی خدمات اور جدوجہد کو کھبی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ تقریب کے آخر میں ڈاکٹر کہور خان بلوچ کی مغفرت و درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی دعا کی گئی اور شرکا کے اعزاز میں پر تکلف چائے پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔


