امریکہ غلط معلومات پھیلانا بند کرے:ایتھوپیا
ادیس ابابا:ایتھوپیا نے امریکی حکومت اور تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کی موجودہ صورتحال کے بارے میں غلط معلومات پھیلانا بند کریں۔سرکاری ٹیلی ویژن، ایتھوپیا براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے ایتھوپیا کی سرکاری کمیونیکیشن سروس کے ریاستی وزیر کیبیدے ڈیسیسا کے حوالے سے بتایا کہ ایتھوپیا کی حکومت نے ادیس ابابا میں امریکی سفارت خانے اور تنظیموں کو ان کی جانب سے مسلسل غلط معلومات پھیلانے کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔یہ ردعمل امریکی سفارت خانے کی جانب سے ایتھوپیا میں مقیم اپنے شہریوں کو دارالحکومت ادیس ابابا میں ممکنہ دہشت گرد حملوں کے حوالے سے احتیاط برتنے کیایک دن بعد سامنے آیا ہے۔اس سے قبل امریکی حکومت نے بارہا اپنے شہریوں کو مشرقی افریقی ملک میں بڑھتے ہوئے تنازعے پر ملک چھوڑنے کے حوالے سے خبردار کیا تھا۔
Load/Hide Comments


