بلوچستان کے عوام کو پنجاب کے خلاف ورغلایا گیا،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو پنجاب کے خلاف ورغلایا گیا تھا حکومت پنجاب ایک بڑے بھائی کی طرح بلوچستان کی ترقی وخوشحالی میں ہماری مدد کرے بلوچستان کے عوام محب وطن اور پیار کرنے والے لوگ ہیں صرف ہمارے سر پر ہاتھ رکھنے کی ضرورت ہے پہلے ہمیں صرف وفاقی حکومت کی جانب سے کاغذوں او رباتوں میں خوشیوں کی پیکج ملتی تھی اور اب وزیراعظم عمران خان کے ہم مشکور ہیں انہوں نے ساؤتھ اور نارتھ کا پیکج کا بھی اعلان کیا ہے ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو پنجاب کے خلاف ورغلایا گیا ہے وزیراعلیٰ پنجا ب ایک بڑے بھائی کی طرح بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے ہماری مدد کرینگے ہم وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہے کہ پہلے تو ہمیں کاغذوں اور باتوں میں خوشیاں ملتی تھی لیکن اب وزیراعظم عمران خان نے ساؤتھ پیکج سمیت نارتھ پیکج کا بھی اعلان کیا ہے وزیراعلیٰ پنجاب نے بلوچستان کے علاقے رکنی میں ہسپتال اور تربت،خاران سمیت دیگر اضلاع میں بھی صحت کے شعبے میں ہماری مدد کرینگے بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے بلوچستان کے لوگ محب وطن اور پیار کرنے والے لوگ ہیں صرف ہمارے سرپر ہاتھ رکھنے کی ضرورت ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آئندہ بھی اسی طرح ملاقاتیں جاری رکھے گے وزیراعلیٰ پنجاب نے ہمیں پنجاب آنے کی دعوت دی ہے ہم بلوچستان کے نوجوان جو ہمارے سرمایہ ہیں ہم چاہتے ہے کہ اراکین اسمبلی نئی ہم ان طلباء وطالبات کو پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں سٹڈیز کیلئے بھیجے گے تاکہ بلوچستان کا نوجوان نسل اچھی تعلیم اور تربیت حاصل کرے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں بلوچستان کی خدمت کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں