صحافیوں کے حقوق کیلئے لانگ مارچ، کوئٹہ پریس کلب میں انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد

کوئٹہ:پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس کے صدر شہزادہ ذوالفقار کی زیر صدارت کوئٹہ پریس کلب میں مجوزہ لانگ مارچ کے انتظامات حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں صورتحال کا جائزہ لیا اور مشاورت کی گئی بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر سلمان اشرف جنرل سیکرٹری فتح شاکر پی ایف یو جے کے سینئر نائب صدر سلیم شاہد ایف ای سی ممبران بنارس خان،عیسی ترین،سمیت سینئر صحافیوں نے شرکت کی اجلاس کو لانگ مارچ کے حوالے سے انتظامات میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہی دی گئی شرکانے صحافیوں کے حقوق کے لیے منعقدہ لانگ مارچ کو بھرپور کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ تمام کارکن اس لانگ مارچ کی کامیابی کیلئے بھرپور کردار ادا کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں