مصر میں مساجد کے بجلی کے بل نمازیوں کے کھاتے ڈالنے پر تنازع

قاہرہ:مصر میں مساجد کے بجلی کے بل نمازیوں کے کھاتے ڈالنے پر تنازع کھڑا ہو گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مصر کے عوامی حلقوں میں گذشتہ عرصے کے دوران پھیلائی جانے والی خبر نے تنازع کی شکل اختیار کرلی ہے۔ریاست نمازیوں سے مساجد کے لیے بجلی کے بل وصول کرے گی۔حکام نے اس معاملے کی مکمل تردید کرتے ہوئے کہا کہ مساجد کے اخراجات اور ان کے نتائج کی ذمہ دار ریاست ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں