نئی افغان حکومت نے ہسپتالوں کو فعال بنانے کیلئے پاکستان سے مدد مانگ لی، درخواست منظور
اسلام آباد:پاکستان نے افغان وزیرصحت کی درخواست پر افغانستان کو جان بچانے والی ادویات عطیہ کرنے کا اعلان کردیا اور افغان مریضوں کی سہولت کیلئے بارڈر پر ڈاکٹرز تعینات کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کے وزیر صحت ڈاکٹر قلندر جہاد پاکستان پہنچے، جہاں انہوں نے حکومتی اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ملاتوں میں افغان وزیرصحت نے جان بچانے والی ادویات کی درخواست کی، جس پر پاکستان نے افغانستان کو جان بچانے والی ادویات عطیہ کرنیکااعلان کر دیا۔افغان وزارت صحت نے اسپتالوں کوفعال بنانے کیلئے حکومت پاکستان سے درخواست کی، ڈاکٹرقلندرجہاد نے کہا پاکستان افغان ٹیکنیشنز،نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو تربیت فراہم کرے۔پاکستانی وزارت صحت کے مطابق افغانستان کی درخواست پر صحت کے شعبے میں مدد کریں گے، افغان عوام کو صحت کی سہولیات کیلئے جوائنٹ ورکنگ گروپ بنا لیا ہے۔پاکستانی حکام نے کہا کہ افغان مریضوں کی سہولت کیلئیبارڈر پر ڈاکٹر زتعینات کر دییگئے، افغان وفد صحت کے شعبے میں مزید مدد حاصل کرنے کے لئے قطر روانہ ہوگیا ہے،افغان ہیلتھ منسٹر وفد سمیت دو ہفتے بعد پھر پاکستان آئیں گے۔


