اگر گرفتار ڈاکٹرز کو رہا نہیں کیا گیا تو صوبے بھر میں سروسز نہ دینے کا اعلان کرینگے، ینگ ڈاکٹرز
کوئٹہ :ینگ ڈاکٹر زایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر حفیظ مندوخیل نے اعلان کیا ہے کہ آج بروز پیر سے صوبے بھر سے ینگ ڈاکٹر نرسز اور پیرامیڈیکس کوئٹہ احتجاج کیلئے آئے 48گھنٹے میں ہمارے گرفتار ڈاکٹروں کو رہا نہیں کیا گیا تو ہم صوبے بھر میں سروسز نہ دینے کا اعلان کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری وزیراعلیٰ بلوچستان، وزیر صحت اور دو سیکرٹریوں پر ہوگی ہمیں مجبور کیاگیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر نرسز ایسوسی ایشن کے عزیز کاکڑ اور پیرامیڈیکس کے عثمان سمیت دیگر بھی موجود تھے ڈاکٹر حفیظ مندوخیل نے کہا کہ جس طرح ہمارے پرامن احتجاج میں شامل ڈاکٹروں کو گرفتار کیا گیا ہے اگر 48گھنٹوں کے اندر انہیں رہانہیں کیا گیا تو ہم صوبے بھر میں سروسز سے بائیکاٹ کرینگے انہوں نے کہا کہ آج بروز پیر کوئٹہ میں بھرپور احتجاج ہوگا جس میں صوبے بھر کے ینگ ڈاکٹر پیرامیڈیکس اور نرسز اپنی شرکت کو یقینی بنائیں صوب کے دو نااہل سیکرٹریوں کی وجہ سے ہمارے ڈاکٹروں کے اوپر ایف آئی آر ہوا ہے انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گرفتار ڈاکٹروں کو رہا اوران کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لی جائے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے دوران یہی ینگ ڈاکٹرز عوام کو سروسز فراہم کررہے تھے لیکن آج عدلیہ کی جانب سے بھی بے عزتی ہورہی ہے اور حکومت بھی ہمیں گرفتار کرکے ہمارے خلاف جھوٹے ایف آئی آر درج کررہی ہے اس لئے ”تنگ آمد بہ جنگ آمد“اب ہم خاموش نہیں بیٹھے گے آج کو ئٹہ میں اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرینگے اگر پھر بھی ہمارے مطالبات حل نہ ہوئے تو مجبوراً صوبے بھر میں سروسز کا بائیکاٹ کرینگے۔


