بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی پذیرائی کی بدولت پہلے سے زیادہ مضبوط و مستحکم ہو رہی ہے، بی این پی
کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسی بلوچ مرکزی کمیٹی کے ممبر و ڈسٹرکٹ آرگنائزر میر غلام نبی مری ڈپٹی آرگنائزر جمال لانگو ملک محی الدین لہڑی ڈاکٹر علی احمد قمبرانی نصیر احمد مینگل اسماعیل کرد طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ نسیم جاوید ستار شکاری رحیم داد بلوچ مبارک علی ازارہ رضاجان سلیم چند نے تنظیم کاری کے سلسلے میں کلی بڑو جدید میاں خان سریاب میں یونٹ سازی کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے بانی رکن شہید ناصر بلوچ کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہید نے بڑو جدید میاں خان سریاب و کوئٹہ میں پارٹی کو آخر دم کے فعال رکھا آج شہید ہم میں نہیں مگر ان کے خیالات افکار جدوجہد ہمیشہ اہمیت کی حامل ہوگی شہید جذبے سے سرشار تھے اور سیاست کرتے تھے مقررین نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی پہلے سے زیادہ کوئٹہ و بلوچستان میں عوامی پذیرائی کی بدولت مزید مضبوط و مستحکم ہو رہی ہے ہر دور میں اصولی سیاست کی ہے عوام کے مفادات کو عزیز رکھا ہے بلوچستان کے جملہ مسائل کے حل کیلئے ہر قسم کی قربانی دی ہے قومی و جمہوری سیاست ہمارا محور ہے آج بلوچ پشتون ہزارہ پنجابی اقلیتی برادری سمیت دیگر تمام اقوام کے بی این پی کے بیرک تلے قومی حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ہم نے حقیقی معنوں میں نفرتوں کی بیخ کنی کی رواداری بھائی چارگی برداشت کی سیاست کو پروان چڑھایا آج وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ ترقی پسند روشن خیال قوم دوست وطن دوست سیاست ہی یقینا حقوق کی راہ کا تعین کر سکتی ہے پارٹی قائد سردار اخترر جان مینگل کی قیادت میں پارٹی کو جدید بنیادوں پر استوار کر رہے ہیں جس منظم طریقے سے کوئٹہ میں تنظیم کاری کی جا رہی ہے سیاسی فکر کو اپنا کر جدوجہد کی جا رہی ہے بلوچستان کی سیاست میں اس کی مثال بہت کم ملتی ہے پارٹی شہیدوں اور غازیوں کی جماعت ہے جو بلوچستان کی قومی جمہوری سیاست کے ساتھ ساتھ قومی بقا تشخص کی جدوجہد کو جہد مسلسل اور ثابت قدمی اور مستقل مزاجی کے ساتھ بڑھا رہی ہے مقررین نے کہا کہ پارٹی کا مرکزی کونسل سیشن جو 22تا 24جنوری2022کو کوئٹہ میں بیاد راہشون سردار عطااللہ خان مینگل منعقد ہو رہا ہے سیشن اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ راہشون سردار عطااللہ خان مینگل کے حوالے سے ہے انہوں نے اپنی پوری زندگی ایمانداری مخلصی ثابت قدمی قربانیاں دے کر قوم وطن دوستی کی سیاست کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کیا بلوچستان نیشنل پارٹی کو آج عوام طور پر جو پذیرائی مل رہی ہے آخر میں یونٹ کے انتخابات عمل میں لائے گئے نتائج کے مطابق کوئٹہ کے سب سے بڑی یونٹ کا افتتاح اس علاقے میں کیا گیا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض اسد سفیر شاہوانی نے سر انجام دیئے۔


