بسیمہ‘ ٹریفک حادثہ،ایک شخص جھلس کر شدید زخمی ہسپتال منتقل
بسیمہ:بسیمہ کے علاقہ حسین زئی کے مقام پر دو کار گاڑیوں میں تصادم،ایک شخص جھلس کر شدید زخمی،ہسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق بسیمہ کے علاقہ حسین زئی کے مقام پر دو کار گاڑیوں میں خوفناک تصادم ہونے کی وجہ سے ایک گاڑی میں آگ بھڑکنے کے باعث محمد حسین نامی شخص جھلس کر شدید زخمی ہوا جس کو اسسٹنٹ کمشنر بسیمہ میر ایوب مری نے ریسکیو کرتے ہوئے بروقت طبی امداد دینے کے لیے سول ہسپتال بسیمہ منتقل کروا دیا جہاں اسسٹنٹ کمشنر بسیمہ میر ایوب مری کی نگرانی میں فرسٹ ایڈ دینے کے بعد لیویز فورس کے سرکاری ایمبولینس میں مذید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کروا دیا گیا اور زخمی کو ورثا کو علاج و معالجے کیلئے نقد رقم بھی دیا۔
Load/Hide Comments


