پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 60نئے کیسز سامنے آ گئے

پنجاب میں کورونا کے مزید 60 کیسز سامنے آ گئے۔ صوبے میں اب مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 255 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں اب تک کورونا وائرس سے 49 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 724 ہے۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق اب تک 742 زائرین اور ایک ہزار 857 رائے ونڈ سے منسلک افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔97 قیدی اور ایک ہزار 545 عام شہریوں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ترجمان کے مطابق صوبے میں کورونا کے 14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جبکہ اب تک صوبے میں 61 ہزار 174 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں