جماعت اسلامی بلوچستان کو خوشحال بناکر لٹیروں کو ناکام بنائیگی، مولانا عبدالحق ہاشمی
کوئٹہ :امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مسائل کے حل،نفاذ اسلام اورلٹیروں سے نجات کیلئے کارکنان وذمہ داراپنی جدوجہد کو تیزکریں عوام کی امیدوں کا مرکز ابھی جماعت اسلامی ہے۔جماعت اسلامی انشاء اللہ عوامی منشا،توقعات اورامیدوں کے مطابق ملک کو اسلامی اور بلوچستان کو خوشحال بناکر لٹیروں کو ناکام بنائیگی بلوچستان میں حکمرانوں اور مقتدرطبقات کی وجہ سے عوام میں ردعمل،احسا س محرومی اور پریشانی پیداہوئی ہیں۔بلوچستان میں لسانیت واسلامیت کا پرچار کرنے والوں سمیت ساحل ووسائل کا نعرہ لگانے والے بھی ناکام ہوئے۔نہ قوموں کو حقو ق ملی نہ اسلام نافذ ہوابلکہ قوم مزید مسائل وپریشانیوں کے دلدل میں پھنس کر رہ گیالوٹ مار کار بازار ہر سطح پر گرم ہے احتساب وسزاور اورجزانہ ہونے کی وجہ سے لو ٹ مار کو حق سمجھ کر کیاجاتاہے نفاذ اسلام تمام مسائل کا حل اور ملک کی ترقی وخوشحالی کا راستہ ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے نصیر آبادڈیرہ مرادجمالی میں ایک روزہ ضلعی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیاتربیت گاہ سے جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امراء بشیراحمدماندائی،ڈاکٹر عطاء الرحمان،ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجینئر عبدالمجیدبادینی،نوید احمد زبیری،مولانا محمد ایوب منصور،خاوند بخش مینگل،علی احمدماندائی نے مختلف تربیتی دینی عالمی موضوعات پر خطاب کیا انہوں نے کہا کہ بے راہ روی،فحاشی وعریانی،بے دینی دینی سے دوری کے باعث ہے ہمیں اللہ سے رجوع کرتے ہوئے شریعت محمدی ﷺ کے تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے اسی میں ہماری ترقی وخوشحالی اورکامیابی ہے۔دین سے دوری کی وجہ سے ہمیں نہ دیانت دار حکمران ملا ہے نہ صالح انتظامیہ ملی ہے اور نہ عوام کا کوئی خادم ہر طرف بے حسی بے دینی اور لوٹ مار کا دوردورہ ہے۔جماعت اسلامی کے پاس عوامی مسائل کو حل کرنے،بے روزگاری،بے دینی،بدعنوانی کے خاتمے کیلئے دین دار دیانت دار پڑھالکھا ٹیم موجودہیں بلوچستان کے مسائل کا حل جماعت اسلامی کے پاس ہے جماعت اسلامی دیانت دار مخلص اچھے لوگوں کی پارٹی ہے الحمداللہ جماعت اسلامی کے لوگ بدعنوانی چوری ولوٹ مار سے دورنیک نام وآزمائے ہوئے لوگ ہیں انشاء اللہ جماعت اسلامی قوم کو مسائل ومشکلات سے نجات دلائیگی۔ جماعت اسلامی انتخابی نشان ترازو پر بلدیاتی اور عام انتخابات میں حصہ لے گی، اتحادی سیاست ناکام ہے اور بحرانوں سے نجات کا راستہ نہیں دے رہی۔ کارکنان وذمہ داران نفاذ اسلام،مسائل کواجاگراور حل سمیت عوام کی توجہ حاصل کرنے اور عوام کو بتانے کے مسائل کا حل جماعت اسلامی کے پاس ہے کے سلسلے میں گھر گھر جائیں گے عوام کو قائل کریں گے کہ جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ جماعت اسلامی ملک کو بحرانوں سے نجات دلائے گی۔


