سبز ہلالی پرچم ہماری پہچان ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ :بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں پر کسی سیاسی جماعت کے جھنڈوں کی بجائے پاکستان کا پرچم لہرانے سے متعلق وزیراعلی بلوچستان کے احکامات قابل ستائش ہیں سبز ہلالی پرچم ہماری پہچان ہے ان خیالات کااظہار انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر میں کیا اپنے ٹوئیٹر پیغام میں انھو ں نے کہا کہ گزشتہ دنوں وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے کہ تمام سرکاری منصوبوں پر قومی پرچم لگائے جائیں نہ کہ کسی بھی سیاسی جماعت کا جھنڈہ اس منصوبے پر آویزاں کیا جائے جو انتہائی قابل ستائش ہے ہم وزیراعلی بلوچستان کے اس فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے میں ترقی و خوشحالی کیلئے مثبت پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور ایسی منصوبہ سازی کی جائے گی جس سے بلوچستان کے دیرینہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاسکے آج پوری پارٹی ایک پیج پر ہے اور ہم مشترکہ طورپر مسائل کے حل عوام کی طرز زندگی کی بہتری کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں