کوئٹہ سے کراچی جانے والی واحد ٹرین بولان میل کل سے دوبارہ بحال ہوگی

کوئٹہ: کوئٹہ سے کراچی جانے والی واحد ٹرین بولان میل آج سے دوبارہ بحال ہوگی وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی ٹرین کو رخصت کریں گے، ریلوے حکام کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ڈیڑ ھ سال قبل کوئٹہ سے کراچی جانے والی ٹرین بولان میل کو بند کردیا گیا تھا تاہم کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری اور عوام کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بولان میل آج صبح 11بجے کوئٹہ سے کراچی کیلئے روانہ ہوگی ٹرین میں ایک اسٹینڈ اے سی سمیت 8بوگیاں شامل ہیں جن میں 600کے قریب مسافر سفر کرسکیں گے ٹرین کل صبح 8بجے کراچی پہنچے گی جبکہ کراچی سے کوئٹہ کے لئے شام6بجے روانہ ہوگی ٹرین کے لئے بکنگ کا عمل شروع کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں