متعلقہ ادارے کورونا پیکیج کی آڈٹ رپورٹ پر وضاحت دیں، وفاقی کابینہ کی ہدایت

اسلام آباد،وفاقی کابینہ نے کورونا وبا کیلئے پیکیج پرآڈٹ رپورٹ پرمتعلقہ محکموں کووضاحت دینے کی ہدایت کردی۔منگل کو وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ووٹنگ مشین اوربیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا اختیار دینے پربریفنگ دی گئی۔اعلامیے کے مطابق کابینہ نے این اے133 میں ووٹ خریدنے کی مبینہ ویڈیو پر تشویش کا اظہارکیا اور کہا کہ ووٹوں کی خریداری جیسیغیرقانونی اقدامات جمہوریت کے منافی ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کابینہ نے کورونا وبا کیلئے پیکج پرآڈٹ رپورٹ پرمتعلقہ محکموں کووضاحت دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مشیرخزانہ نے وفاقی کابینہ کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ پیش کیا اور بریفنگ میں بتایا کہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.67 فیصد کمی آئی، گھی اور چائے کے سوا تمام گھریلو استعمال کی اشیا کی قیمتیں پاکستان میں کم ہیں جبکہ آٹا، چینی، دال مونگ اورچنیکی دال کی قیمت سندھ میں کافی زیادہ ہیں۔اعلامیے کے مطابق ہوائی اڈوں کے اطراف میں قائم بلند عمارتوں کی حد مقرر کرنے کی منظوری دی ہے جبکہ اسلام آباد بلیو ایریا میں عمارتوں کی بلندی ایک ہزار فٹ مقرر کرنے کی منظوری بھی دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں