چوروں کیخلاف ایکشن نہ لیا تو لوگ ہمارے خلاف بات کرینگے، شیخ رشید

اسلام آباد:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آٹا چینی چوروں کیخلاف ایکشن نہ لیا تو ہمارے خلاف لوگوں کو بات کرنے کا موقع ملے گا۔ایک بیان میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت کو اندر سے کوئی خطرہ نہیں ہے، ہم نے معاملے کو درست ہینڈل کیا تو سرخرو ہوں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی پی پی پر کمیشن کا سربراہ سابق جج ہوگا، کابینہ متفق ہے کہ آئی پی پی معاملے میں کوئی بھی ملوث ہو اسے چھوڑا نہیں جائے گا۔شیخ رشید نے بتایا کہ آئی پی پی کی رپورٹ عام ہوئی ہے،اس میں بہت اہم لوگ ہیں،مگر یہ کیس ٹائم لے گا۔انہوں نے کہا کہ سیاست روزوں کے 60 یا 90دن بعد گرم ہوسکتی ہے۔لاک ڈاؤن کی صورتحال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نیلاک ڈاؤن بہت مینیج کر کے چلایا ہے، عمران خان کو ایسی کوئی سوچ نہیں کہ لاک ڈاؤن پر انہوں نے غلط فیصلے کیے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان لاک ڈاؤن میں نرمی اور ضروری صنعتیں کھولنا چاہتے ہیں،وہ کورونا پر اپنے فیصلوں پر مطمئن ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں