آئی بی ایل سی جامعہ تربت کے زیر اہتمام اللہ بخش بزدار کے اعزاز میں ادبی تقریب کا اہتمام

تربت انسٹیٹوٹ آف بلوچی لینگویج اینڈ کلچر(آئی بی ایل سی)یونیورسٹی آف تربت کے زیر اہتمام بلوچی زبان کے ممتاز شاعر اللہ بخش بزدار کے اعزاز میں ایک ادبی تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ تقریب کی صدارت آئی بی ایل سی کے ڈائریکٹر و ڈین فیکلٹی آف آرٹس، یومینٹز اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبور بلوچ نے کی جبکہ مہمان خاص اللہ بخش بزدار تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرعبدالصبوربلوچ نے کہا کہ اللہ بخش بزدار کی شاعری ایم اے، بی ایس اور ایم فل کے کورسز کا حصہ ہیں اورویسے تو ہمارے طلبہ و طالبات کا اللہ بخش بزدار سے ایک بلاوسطہ رابطہ ہمیشہ سیرہا ہے لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ وہ آج ہمارے درمیان موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اللہ بخش بزدار جدید بلوچی شاعری کے ایک معتبرو اہم حوالہ ہیں جنہوں نے اپنا منفرد انداز و اسلوب سے بلوچی شاعری کو ایک نئی جہت دی ہے جوکہ جدت،موضوعات، الفاظ و تراکیب اور اسلوب کے حوالے سے انہتائی منفرد اہمیت کے حامل ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اللہ بخش بزدار نے کہا کہ یہ ہماری ایک دیرینہ خواہش تھی کہ ایک ایسی درسگاہ یا یونیورسٹی قائم ہو جہاں ہمارے بچے اور بچیاں جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ علم و تربیت حاصل کرسکیں اور یونیورسٹی آف تربت کی شکل میں ہماری یہ خواہش پوری ہوگئی ہے۔ اب ہمیں اس ادارے کو اپنا ادارہ سمجھ کر اس کے فروغ اور ترقی کے لیے مجموعی طور پراپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچی نہ صرف ایک انتہائی قدیم زبان ہے بلکہ اس کا لسانی جغرافیہ بھی وسیع و عریض ہے۔ اس جغرافیائی وسعت اور جدید دور کے سہولتوں خاص کر کمیو نیکشن کے جدید ذرائع نہ ہونے کی وجہ سے بلوچی زبان ایک معیاری ادبی زبان کی شکل اختیار نہیں کرسکا۔ باقی زبانوں کی طرح بلوچی زبان مختلف لہجوں پر مشتمل ہے لیکن ایک معیاری لہجہ و زبان کی اہمیت مسلمہ ہے۔اس کے فروغ میں یکساں املا، میڈیا،مشترکہ معاشی منڈی، زبان کی درس و تدریس اور کمیونیکشن کے دیگرذرائع اہم کردار ادا کرتے ہیں جن سے آج تک بلوچی زبان محروم ہیں۔ ہمیں ان مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں اور جد و جہد کی ضرورت ہے۔ آخر میں انہوں نے اپنا شعری کلام سنایا۔ تقریب میں اردو زبان کے ممتاز و معروف کالم نویس راحت ملک، رستم بلوچ ایڈوکیٹ، ڈاکٹر غلام محمد کھیتران، صدیق کھیتران،قاضی نور احمد، سرتاج گچکی، انسٹویٹ آف بلوچی لینگویج اینڈکلچرکے تمام اساتذہ کرام اور بی ایس، ایم اے اور ایم فل بلوچی کے طلبہ و طالبات اور اسکالروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ آخر میں آئی بی ایل سی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبور بلوچ نیمہمان کو ادارہ کی اشاعت شدہ کتابوں کا تحفہ پیش کیا۔ اس تقریب کے نظامت کے فرائض آئی بی ایل سی کے اسسٹنٹ پروفیسر صادق صبا نے سرانجام دئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں