اسرائیل فی الحال ایران پر حملے روک رہا ہے، نتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے کہا کہ فی الحال ایرانی محاذ کے حملوں پر قابو پایا ہوا ہے، صدر ٹرمپ کو بتایا تھا کہ اسرائیل اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے۔ ٹیلی ویڑن پر اپنے بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ تہران کو نشانہ بنانے کے بعد اس نے ہم پر حملے روکے، اگر ایران نے دوبارہ حملے کرنے کی غلطی دہرائی تو پوری قوت سے جواب دیں گے۔ نتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کو بتایا تھا کہ اسرائیل اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے۔ اسرائیل کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے اور اسے ضرروت پڑنے پر استعمال کر رہے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں یہ بات احترام کے ساتھ اپنے دوست صدر ٹرمپ کے ساتھ اچھی ملاقاتوں اور گفتگو میں بھی کہتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں