الیکشن کمیشن کسی کی معافی قبول نہ کرے، کل پھر ہرزہ سرائی ہو سکتی ہے، حافظ حمد اللہ

کو ئٹہ: پا کستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے مر کزی ترجمان اور جمعیت علما ء اسلام کے رہنما ء مو لانا حافظ حمداللہ نے فواد چو ہدری کے بعد محمد اعظم خان سواتی کی جا نب سے بھی الیکشن کمیشن سے معافی مانگنے پر ردعمل دیتے ہو ئے الیکشن کمیشن کو مشورہ دیا ہے کہ وہ حکومتی وزراء کی معافی قبول نہ کرے کیو نکہ آج اگر ان کی معافی قبول کرلی گئی تووہ آئندہ پھر آئینی ادارے کے سربراہ اور معزز اراکین کے خلا ف ہرزہ سرائی کریں گے۔گزشتہ روز مختلف وفود سے با ت چیت کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پا کستان تحریک انصاف کے رہنما ؤں کا پہلے دھمکی،پھرگالی اورپھرمعافی پراناوطیرہ رہاہے، اس لئے تو پارٹی سربرا ہ خان بھی یوٹرن کوعظیم لیڈرکی نشانی قرار دے چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ آئینی ادارے کے تقدس کی پا ما لی،آئین اورقانون پرکسی قسم کی مصلحت نہیں ہونی چاہئے، یو ٹرن لینا پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کا وطیرہ ہے بلکہ اس جما عت کے قائدین اداروں کی توہین کو اعزاز سمجھتے ہیں، پی ڈی ایم آئین،اورآئینی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اورکھڑی رہے گی،انہوں نے کہا کہ فواد چو ہدری کے بعد محمد اعظم خان سواتی نے بھی الیکشن کمیشن سے معافی ما نگی ہے میرا الیکشن کمیشن کو مشورہ ہے کہ وہ حکومتی وزراء کی معافی قبول نہ کرے کیو نکہ آج اگر ان کی معافی قبول کرلی گئی تووہ آئندہ پھر آئینی ادارے کے سربراہ اور معزز اراکین کے خلا ف ہرزہ سرائی کریں گے جو قابل مذمت امر ہے اور اس پر کو ئی رعایت نہیں ہو نی چا ہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں