گوادر میں فورسز کی تعیناتی آگ لگانے کے مترادف ہے، سردار اختر مینگل

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ گوادر میں فورسز کی تعیناتی آگ لگانے کے مترادف ہے گوادر کے ہزاروں شہری ناانصافیوں کیخلاف سڑکوں پر نکلے ہیں۔گزشتہ روز سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سردار اختر جان مینگل نے کہاکہ گوادر میں فورسز کی تعیناتی پرامن احتجاج کے دوران آگ کو ہوا دینے کے مترادف ہے،ہزاروں شہری سالوں سے جاری ناانصافی،عدم مساوات اور محرومی کے خلاف سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں۔فورسز کو تعینا ت کرنا جمہوری آوازوں کو دبانا ہے۔انہوں نے کہاکہ حق دو بلوچستان کو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں