پی آئی اے بغیر بتائے ڈیوٹی سے غائب فضائی میزبانوں کیخلاف ایکشن،

کراچی: پی آئی اے انتظامیہ نے اسلام آباد سے مانچسٹر جانے والی پرواز پر ڈیوٹی سے بغیر بتائے غیر حاضری پر فضائی میزبانوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پانچ ارکان کو شوکاز نوٹس کردیا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے ریلیف فلائٹ سے فضائی میزبانوں کی غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے اسلام آبادسے مانچسٹرپرواز پر ڈیوٹی سیغائب فضائی میزبانوں کیخلاف ایکشن لیا۔پی آئی اے نے بغیربتائیڈیوٹی سے غائب فضائی عملے کے 5ارکان کو شوکازنوٹس جاری کردیا، پی آئی اے کے جی ایم فلائٹ سروس عامربشیر نے شوکازنوٹس جاری کئے۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ 12 اپریل کواسلام آبادسے مانچسٹرجانیوالی پرواز سے عملے کے5ارکان غائب تھے، پی کے 701 پر بیماری کا بہانہ کرنے والے اسٹیورڈ قسم خان، فلائٹ پرسرشہباز مریم، سینئر پرسر فرحت شاہ، سینئر پرسر فرحت شاہ اور سینئر پرسربلال مختیار کو شو کاز جاری کئے گئے۔شوکاز میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے لندن میں محصور پاکستانیوں کے لئے خصوصی پرواز چلائی گئی جس پر ڈیوٹی کرنے سے منع کیا گیا جواب دیں، خاتون سمیت چاروں فضائی میزبانوں کا تعلق کراچی بیس سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں