پسند ناپسند کے پوسٹنگ کیخلاف بھر پورآواز اٹھائینگے،پشتونخوامیپ
ہرنائی: پشتونخوامیپ ہرنائی کے ضلعی دفتر میں پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ ضلع ہرنائی کا اجلاس زیرصدارت ضلعی امیرجمعیت علماء اسلام ہرنائی و ضلعی صدر پی،ڈی، ایم مولانا عبدالخالق صدیقی منعقد ہوا میں اجلاس کا ایجنڈا پی،ڈی، ایم کے ڈپٹی جرنل سیکرٹری مولانا حسن شاہ نے ایجنڈا پیش کیا اجلاس میں علاقاء سطح پر مسائل کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیے گئے اجلاس میں طے ہوا کہ ضلع ہرنائی کو درپیش مسائل اور حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالے سے موجود چپقلش ضلع ہرنائی کے عوام اور سرکاری ملازمین اور اداروں کے مفلوج ہونے پر خاموش نہیں رہے گے اور ضلع ہرنائی میں پسند ناپسند کے وجہ سے ہرنائی عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے جس کے خلاف آواز اٹھائے گے اجلاس نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع ہرنائی میں پوسٹنگ و ٹرانسفر کو اپنی ضد و آنا و باربار تعیناتی کے بجاے عوام کے مفاد کو مد نظر رکھ کر ایماندار اور ڈپٹی کے پابند آفیسرز کو مستقل تعینات کیا جاے اجلاس میں حالیہ محکمہ صحت میں ہونے والے ٹیسٹ اور انٹریو و پراسس کو جلد سے جلد مکمل کرکے میرٹ کے بنیاد پر ان کی تقرری یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے اجلاس میں کہا گیا ہے اگر ہمیں کسی بھی مرحلے مئں تقرریوں میں میرٹ کی پامالی یا کرپشن کرنے کی شکایت ملی تو ہم بزریعہ عوامی ااحتجاج اور عدالت کے ذریعے ان آفیسروں اور نمائندوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہے اجلاس سے پی ڈی ایم ضلع ہرنائی کے صدر مولانا عبدالخالق صدیقی نے پی ڈی ایم کے مطالبات کے حوالے سے تفصیلی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم نے ملک کو جمہوریت اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اسلامی و قومی حقوق اور محکوم قوموں کی خومختاری کے لئے 26 نکات پر مشتمل مطالبات پیش کئے ہے ان مطالبات کو آئین پاکستان کے تحت حکومت پاکستان سے منوانا اور ان پر عمل کرنے پر مجبور کرنے می ہمارے قائدین 80 فیصد کامیاب ہوئے ہے اورعوام کے مدد سے مکمل کامیاب ہوکر ملک کو ان سلیکٹیڈ نمائندوں اور آمر قوتوں کے چنگل سے آزاد کرکے ترقی پسند جمہوری اور اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے والے قیادت کے حوالے کرے گے اجلاس میں پی ڈی ایم کے ضلعی نائب صدر پشتونخوامیپ کے ضلع ایگزیکٹو شنگل خان ترین نے علاقائی مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 6 دسمبر کو پی ڈی ایم کے اجلاس میں جو بھی فیصلے ہونگے اور قائدین کے ہر حکم کو ہم جمہوری سیاسی پارٹیوں تنظیموں کے کارکنوں اور عوام کے مدد سے عملی بنائے گے اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی پاکستان مسلم لیگ اور نیشنل پارٹی کے ممبران نے بھی خطاب کیا۔


