کلچر، تہذیب و تمدن کسی بھی قوم کی پہچان ہوتی ہے، یار محمد رند

کوئٹہ:پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی سربراہ سرداریارمحمدرند نے سندھی ثقافتی دن پر تمام سندھی بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ کلچر،تہذیب وتمدن کسی بھی قوم کی پہچان ہوتی ہے اقوام کو اپنے کلچر اور تہذیب کو زندہ رکھناچاہیے۔اپنے ایک تہنیتی پیغام میں سردار یارمحمدرند نے سندھی ثقافتی دن پرسندھیوں کو مبارکباد پیش کی اور کہاہے کہ ثقافت تمام قوموں کی پہچان ہے، سندھی ثقافتی دن پر سندھی بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں