خضدار، بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری، عوام ذہنی اذیت کا شکار
خضدار(بیورورپورٹ) خضدار بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ٹرپنگ واپڈا کی من مانیاں عوام کیلئے دردسر بن گئ ہے کئ سالوں سے سردیوں میں بجلی سے عوام کو محروم رکھا جارہا ہے شہر کی آبادی کے بڑھنےکا بہانہ بناکر روز روز شہر کےآدھا حصہ کو جھمپنگ کرکے عوام کو تاریکی میں دھکیل دیا ہے عوامی نمائندوں کی خاموشی چھپ کا رکھنا معنی خیز تصورکئے جاتے ہیں خضدار سٹی کے تمام فیڈروں کو ماسوائے ایک دو فیڈر کے علاوہ باقی سارے فیڈوروں کو بند کیا جاتاہے علاقہ عوام شدید پریشانی میں مبتلاہوگئے ہیں خضدار کے سیاسی حلقوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے واپڈا اپنے حسب روایات کو بحال رکھتے ہوئے علاقہ مکینوں کو جان وبوجھ کر بجلی سے محروم کردیا ہے عوامی حلقوں نے چیف کیسکو بلوچستان سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی گئ ہے۔
Load/Hide Comments


