دنیا پاکستان کو توڑنا چاہتی ہے، اور ہم بچائیں گے، آصف زرداری
لاہور(انتخاب نیوز) پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین ضمنی الیکشن کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن لڑنا پیپلز پارٹی کیلئے مشکل نہیں ہے، پورے پاکستان میں کوئی ایسی جگہ نہیں ہے جہاں پر بھٹو لوگوں کے دلوں میں بستے نہ ہوں۔ کل کے الیکشن میں اگر ہم لوگوں کو نکالتے تو کم از کم 50 ووٹ ملتے۔
این اے 133 میں نمایاں کارکردگی، آصف زرداری کی پرجوش انٹری، پارٹی ترانے پر جھوم اٹھے
لاہور کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل کی نمایاں کارکردگی پر بلاول ہاؤس لاہور میں کارکنوں کے اعزاز میں تقریب ہوئی جس میں سابق صدر آصف زرداری نے پرجوش انٹری دی۔آصف علی زرداری نے اسٹیج پر آکر کارکنوں کے سامنے ہاتھ لہرائے، پارٹی ترانے پر جھوم اٹھے۔کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ میاں صاحب نے اقتدار میں آنے کےبعد حلقے چھوٹے کیے ، ورنہ جب یہ بڑا حلقہ تھا یہاں سے بی بی بھی جیتی تھیں، ہم پھر اقتدار میں آکر حلقے بڑے کریں گے۔این اے 133 ضمنی انتخاب، پی پی کو 2018 کے مقابلے میں 26ہزار728 ووٹ زیادہ ملےان کا کہنا تھاکہ گزشتہ روز بھی اگر ووٹرز کوباہر نکال لیتے تو ہم 50 ہزار ووٹ حاصل کرلیتے۔تمام 254 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز 46811 ووٹ لےکر کامیاب قرار پائیں۔غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے اسلم گِل 32313 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔


