ملک معاشی، سماجی طور پر تباہ ہو چکا ہے، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ

کوئٹہ :نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی جنرل سیکرٹری مزمل شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب کے استعماری و آمرانہ قوتوں کی استعماری و آمرانہ اور توسیع پسندانہ پالیسیوں کی وجہ سے پشتون و دیگر محکوم اقوام اور پنجاب کے عوام ملک میں اذیت ناک صورتحال میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ملک معاشی، سماجی طور پر تباہ ہوچکا ہے۔دہشت گردی، انتہاپسندی،فرقہ واریت، بدترین مہنگائی، بیروزگاری نے ملک کو لپیٹ میں لیا ہے اور ملک کی استعماری و آمرانہ قوتیں اب اپنی استعماری پالیسیوں سے دستبردار نہیں ہو رہی۔ملک کی سیاست ومیعشت اور خارجہ داخلہ پالیسیوں پر انہی قوتوں کا قبضہ مسلط ہے جس سے نجات اور ملک کو اقوام و عوام کا حقیقی جمہوری فیڈریشن اور فلاحی ریاست بنانے کیلئے مصلحتوں،سمجھوتوں اور ذاتی مفادات سے پاک حقیقی جمہوری مزاحمتی تحریک کی اولین ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاھرگ کلی سنگل میں بازمحمد اور شاہ محمد کی قیادت میں 65 سیاسی کارکنوں اور نوجوانوں کی نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس سے پارٹی کیدیگر رہنماوں عارف شاہ،فضل افغان، میرویس شاہ، ظفر شاہ بازمحمد، شاہ محمد اور خلیفہ ظاہر نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے سیاسی کارکنوں کی نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپنے قومی، جمہوری اور سیاسی حقوق اختیارات کا حصول اور موجودہ اذیت ناک صورتحال سے نجات مورثی و روایتی اور ذاتی و خاندانی مفادات کا شکار سیاسی پارٹیوں کے ذریعے ہرگز ممکن نہیں۔کیونکہ اس طرز سیاست اور پارٹیوں سے عوام اور سیاسی کارکن بیزار ہوچکے ہے۔اور ان جیسے پارٹیوں کی قیادت نے سیاست کو ایک فریضے کے بجائے پیشے کے طور پر لیا ہے جس سے ملکی سطح سیاسی اشرافیہ وجود میں آیا ہے جو ملک میں استعماری و استحصالی نظام کو ختم کرنے اور حقیقی جمہوری سیاسی نظام کے بجائے اقتدار میں شراکت داری کیلئے سرگرم عمل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں