ڈینیل پرل قتل کیس: سندھ حکومت نے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

سندھ حکومت نے صحافی ڈینیل پرل قتل کیس کا سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔پراسیکیوٹر جنرل سندھ کی جانب سے دائر کی گئی تین درخواستوں میں سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور ملزمان کی سزائیں بحال کرنے کی استدعا کی گئی ے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے میں سقم ہیں، ہائی کورٹ نے اخباری تراشوں پر انحصار کیا اور ملزمان کو ریلیف دیا حالانکہ اخباری تراشوں میں ملزم احمد عمر شیخ کا جرم کا اعتراف ظاہر ہوتا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ ہائی کورٹ نے ملزمان کا کالعدم تنظیموں سے تعلق کا بھی جائزہ نہیں لیا جبکہ ملزمان کا ماضی داغدار ہونے کا جائزہ بھی نہیں لیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں