طالب علم سے بدفعلی کے ملزم کو تین سال قید 50ہزارجرمانہ

کو ئٹہ: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ جناب محمد داؤد خا ن ناصر نے طالب علم کے ساتھ زیادتی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 3سال قید بامشقت اور 50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزیدقید بھگتنا ہوگی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم زیت اللہ نے تھانہ پشتون آباد کی حدود عثمان باغ کے علاقے میں 11سالہ سکول طالب علم کے ساتھ بدفعلی کا ارتکاب کیا تھا جس پر ملزم کے خلا ف مقدمہ درج کرکے چالان عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز عدالت کے جج نے کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم زیت اللہ کو زیر دفعہ 377کے تحت جرم ثابت ہونے پر 3سال قید اور 50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کومزید 6ماہ قید بھگتنا ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں