لاپتہ افراد کا مسئلہ ملک میں سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے، طاہر بزنجو
کوئٹہ:سینٹ میں نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر میر طاہر بزنجو نے اسلام آباد میں وائس فار مسنگ پرسنز کے مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہی کہ ملک بدترین دور سے گزر رہا ہے ہر طرف آگ اور خون کی خبریں ہیں علاوہ ازیں لاپتہ افراد کا مسئلہ ملک میں سنگین صورتحال اختیار کرگیا ہے پہلے یہ مسئلہ بلوچستان تک محدود تھا اب چاروں صوبوں کا مسئلہ بن گیا ہیے۔طاہر بزنجو نے اپنے خطاب میں واضع کیا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ حکمران جماعت کے منشور میں بھی شامل ہیے مگر اقتدار میں اں ے کے بعد وہ اپنا۔منشور ہی بھول گئے میر طاہر بزنجو نے لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔
Load/Hide Comments


