گواد رمیں سیکورٹی کے نام پر لوگوں کی تذلیل برداشت نہیں،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ ,امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو خواب غفلت سے بیدارکرنے،حق دوتحریک کو کامیاب بنانے کیلئے آج گوادرمیں بلوچستان کی تاریخی کی سب سے بڑی عوامی احتجاجی ریلی،اتوار کو یوم بلوچستان بھر پورقومی دینی جوش وجذبے سے پورے ملک کی طرح بلوچستان بھر میں منایاجائیگا حکمرانوں کے قول وفعل میں تضاد،اخلاص ونیک نیتی نہ ہونے کی وجہ سے ان کے کسی وعدے پر اعتبارنہیں کیا جاسکتا حق دوتحریک سے وعدے،اعلانات کے بجائے ان کے مطالبات اخلاص ونیک نیتی کیساتھ مان لیں حکمران اگر مکران بلوچستان کے عوام کو ساحل وبارڈر پر آزادانہ کاروبار کرنے،ٹرالرمافیا سے نجات دلانے،روزگار،عزت واحترام دیں گے تو دھرنے واحتجاج خود بخود ختم ہوگی لیکن اگر حکمران کہہ رہے ہیں ٹرالر مافیا بھاگ گیے،چیک پوسٹیں ختم ہوگئی بارڈر پر تجار ت شروع ہوگئی جبکہ عملی طور پر کچھ نہ ہوا ہوتو دھر نا کیوں کر ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ گوادر کے معصوم عوام اندھے بہرے نہیں ان کے سامنے ٹرالر مافیا،چیک پوسٹیں موجود،روزگار وکاروبار بند ان حالات میں حکمران کس کے ساتھ مذاکرات،کس کے ساتھ مذاق کررہے ہیں۔حکمران طبقہ عوام کے جذبات سے نہ کھیلیں۔گوادرمیں حق دو تحریک کے دھرنے میں بلوچستان کے لسانی،دینی جماعتوں کا قائدین کانہ جانا بدقسمتی اورلمحہ فکریہ ہے۔جماعت اسلامی نے ذمہ داری،دیانت دار ی اور اخلاص سے ہمیشہ بلوچستان کے مظلوم عوام کیساتھ ہرموقع پر ساتھ دیاہے انشاء اللہ مظلوم عوام کا حقوق کے حصول کیلئے گوادر سے تحریک اُٹھیں یا ہرنائی وخضدار سے جماعت اسلامی اس میں بھر پور ساتھ دیگی۔انہوں نے کہاکہ وفاق وصوبے کے حکمران اور بااختیارطبقہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ ناانصافی بند کریں۔سیکیورٹی کے نام پر لوگوں کی تذلیل مزید برداشت نہیں کی جائیگی۔اپنے ہی لوگوں کی اپنے گھر ومحلے کے سامنے جگہ جگہ جامہ تلاشی کہاں کا انصاف ہے۔ گوادر مکران کے رہائشی ایک ماہ سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں مگرگونگے بہرے حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں یہ سراسر ظلم جبر اور لاقانونیت ہے۔گوادر کوملک کی ترقی کا گیٹ وے کہا جاتا ہے مگر مقامی آبادی پینے کے پانی تک کو ترس رہی ہے۔حکمران وعدے کرنے والے فی الفور ساحلی علاقے میں مچھلی کا غیر قانونی شکار بند کرکے ٹرالرمافیا کو ساحل سے بھگادیں۔ سرحدی تجارت پر پابندی اٹھائی جائے سی پیک و بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق بلوچستان کے مظلوم ومعصوم عوام کا ہے۔کوئی بھی ہم سے اپنا حق نہیں چھین سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں